تھنہ منڈی کے الال نالہ پر زیر تعمیر پل

تھنہ منڈی//تحصیل تھنہ منڈی کے الال نالے پر زیر تعمیر پل کے دونوں کناروں پر ہورہی تعمیر ات میں غیر معیاری مٹریل استعمال کر نے پر مقامی لوگوں نے براہمی کا اظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت منہال تا درہ سڑک پر الال نالے پر ایک پل کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے تاہم پل کے دونوں کناروں کو مضبوطی کے بجائے غیر معیاری مٹریل کے استعمال سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کناروں پر تعمیر ہو رہی دیوراوں میں بڑے بڑے پتھر وں کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ ریت اور بجری محکمہ کے قاعدہ کے مطابق استعمال ہی نہیں کی جارہی ۔متعلقہ علا قہ کی عوام نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا ڈویژن بدھل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ نے کام پر مامور افراد کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جبکہ تعمیر ات کی دیکھ ریکھ کیلئے کوئی بھی ملازم تعینات ہی نہیں جس کی وجہ سے غیر معیاری کام کیا جارہاہے ۔محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ وہ گھریلو کام کاج میں مصروف تھے جس کی وجہ سے تعمیرای کام کا جائزہ نہیں لے سکے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ نے زور زبردستی کی وجہ سے ٹھیکیدار سے یہ دیوار تعمیررکرنے کو کہا ۔انہوں نے کہاکہ کیا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ کو ئی شخص لاکھوں روپے کی دیوار مفت میں تعمیر کرئے ۔