راجوری//تھنہ منڈی کے لوگوں نے مغل روڈ پروجیکٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ خط پیر پنچال کو وادی کشمیر سے جوڑے رکھنے کے لئے ٹریفک کی آفدو رفت کو بحال رکھا جائے۔ جمعہ کی۔تفصیلات کے مطابق نماز کے بعد شاہدرہ موڑ میں تھنہ منڈی کے لوگوں نے مغل روڈ حکام کے خلاف احتجاج درج کیا۔اس دوران سراپااحتجاج لوگوں نیکہا کہ مغل روڈ حکام نے بھاری مشینری لگا کر برف ہٹائی۔بعد میں اسکا سیفٹی آڈٹ کرا یااور پھسلن کی وجہ سے اسکو غیر محفوظ قرار دیا۔ تھنہ منڈی کی عوام نے کہا کہ مغل روڈ پروجیکٹ سرنکوٹ ،ضلع پونچھ کو سرکار کا لا کھوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ یاد رہے کہ سال رواں کی 11 اور12 تاریخ کو پہاڑوں پر برف گرنے سے مغل روڈ بند ہو گئی تھی جو گذشتہ 12 روز سے بند ہے لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی مغل روڈ پروجیکٹ پونچھ نے مشینری کے ذریعے چار روز قبل مغل روڈ کے چھتہ پانی۔مان سر، پیر گلی اور ڈونگی مرگ علاقے سے بے برف ہٹا دی ہے۔ عوام تھنہ منڈی نے کہا کہ ان دنو ں موسم خوشگوار ہے جس میں دن کے اوقات میں گاڑیوں کی آمدورفت میں کوئی پریشانی نہیں ہو سکتی ہے۔ تھنہ منڈی کے قمر جاوید، عمران خان، شہباز خان،آفتاب احمد،محمد ظفر پاو نے محکمہ مغل روڈ پر غیر سنجیدگی کا الزام کیاہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ایسے عناصر کام کر رہے ہیں جو خطہ پیرپنچال کی ترقی دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغل روڈ پروجیکٹ کو چاہیے کہ نمک اور دیگر ادویات کا اہتمام کیاجائے اور مغل روڈ کے ایسے مقامات جہاں سردی کی وجہ سے سڑک پر کورا پڑنے سے پھسلن پیدا ہوتی ہے۔ ان مقامات پر اسکا استعمال کیا جائے تاکہ دونوں صوبوں کے لوگوں کو آنے جانے میںپریشانی نہ آئے۔
تھنہ منڈی میں مغل روڈپروجیکٹ حکام کیخلاف احتجاج
