تھنہ منڈی میں قومی یوم ِ ریاضی منایاگیا

تھنہ منڈی // ماڈل بوائزہائر سکنڈری سکول تھنہ منڈی میں منگل کے روز قومی یوم ِ ریاضی منایا گیا جس میں ہندوستان کے معروف ریاضی دان رامو نوجن سروی نواسن کی سالگرہ کے موقع پر انکی خدمات،کاوشوں اور حصولیابیوں پر تبصرہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران محمد ایاز رینہ  اور امجد اسلام نے راما نوجن کے حالات زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔ اساتذہ نے سکول کے سمارٹ روم میں طلبہ کو infinity ٹائٹل پر تیار کردہ دستا ویزی فلم بھی دکھائی جسکا مقصد بچوں کو جانکاری فراہم کرنا تھا۔ آخر میں بچوں کے درمیان کوئز مقابلے منعقد کرائے گئے تاکہ بچوں میںریاضی کی اچھی معلومات اور شعورپیداہو سکے۔ سکول کے پرنسپل محمد صدیق گنائی نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے سکول میں بچوں کی تعلیم متاثر رہی ہے اور اب سکول میں سماجی دوریوں کے باوجود بچوں کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔