تھنہ منڈی // خطہ پیر پنچال میں مسلسل دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی پنچایت لوہر بھنگائی کے محلہ اسلام پور وارڈ نمبر 1 کے رہائشی محمد شریف ولد علی محمد کا مکان پوری طرح دب چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کا رہائشی مکان تیز بارشوں کی وجہ سے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔انہوںنے بتایا کہ بچاؤ کارروائی کے دوران مذکورہ شخص کو کو منہدم ہوئے مکان سے باہر نکال دیاگیاجبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کا سارا سامان کپڑے برتن وغیرہ سب کچھ تباہ ہوگئے۔اس موقع پر عوامی نمائندوں نے تحصیل و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرہ شخص کو معقول معاوضہ فراہم کرے۔