تھنہ منڈی //تحصیل تھنہ منڈی کی وارڈ نمبر 13میں ایک ہی کنبے کے دو گروپوں کے درمیان ہوئے آپسی جھگڑے میں مرد و خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کو ضلع ہسپتال راجوری ریفر کردیا گیا ہے ۔اراضی تنازعہ کے سلسلہ میں ایک ہی کنبہ کے دو گروپوں کے درمیان اس وقت جھگڑا ہو جبکہ دوسرا گروپت اپنی اراضی میں مکان کا لینٹر ڈالنے کی تیاری کررہاتھا تاہم ایک گروپ نے لینٹر کو روکنے کی کوششیں کی جس پر دونوں گروپوں کے مابین تصادم ہوا ۔اس آپسی جھگڑے کے دوران 2خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کی شناخت محمد رشید ولد احمد دین، برکت حسین ولد محمد حسین جبکہ دوسرے گروپ میں محمد فاضل ولد نظام دین،کبیر حسین ولد سید محمد، محمد حسین ولد نورحسین ،شکیلہ بیگم زوجہ محمد حسین، اسیہ کوثر دختر محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔تاہم اس دوران پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بیچ بچائو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے دو زخمیوں کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر جاوید احمد ملک نے کہا لینٹر کی روکتھام کے لئے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سی ار پی اہلکاررات بھر تعینات رہے۔ اور یہ کاروائی آگے بھی جاری رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں گروپوں کے درمیان مزید لڑائی جھگڑے کو روکنے کے لئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔