تولہ مولہ سہہ پورہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

گاندربل//ضلع گاندربل میں گزشتہ تین برسوں سے سڑکوں کی مرمت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ضلع کے بیشتر علاقوں کی اندرونی وبیرونی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔چار کلو میٹر پر مشتمل تولہ مولہ سے سہ پورہ تک رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔یہ سڑک وگہ پورہ،بنہ پورہ واگئی پورہ سمیت سہ پورہ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔سڑک پرجگہ جگہ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہین اور بارشوں میں یہ تالاب کی شکل اختیار کرتی ہے جبکہ معمولی دھوپ میں ہر طرف گرد و غبار اڑتا رہتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔