جموں//تنظیم المومنین منڈی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں 28مارچ کو تشکیل شدہ عبوری تنظیم کو نام نہاد قرار دیاگیا۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق تنظیم المومنین کی ایک میٹنگ زیر صدارت سرپرست اعلیٰ الحاج محمد صادق میرمنعقد ہوئی جس میں برادری کے اکثریتی طبقہ نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں یہ طے پایاگیاکہ 28مارچ 2018کو چند افراد نے جو عبوری تنظیم تشکیل دی ہے ، وہ نام نہاد اور بے بنیاد ہے جس کی مومنین منڈی کے اکثریتی طبقہ نے مذمت کی ہے اور اس عبوری تنظیم کو کالعدم قرار دیاہے ۔ میٹنگ کے شرکاء نے اخبار میں چھپی خبر کو بھی بے بنیاد قرار دیا ۔