تنخواہوں کی عدم دستیابی: پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا 15جنوری کو جموں میں احتجاج

سرینگر//محکمہ آب رسانی میں عارضی ملازمین نے15 جنوری کو سرمائی دارالحکومت جموں میں واجب الادا تنخواہوں کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اور ایس آر ائو520میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔ ایوان صحافت میںکشمیر پی ایچ ای کیجول لیبرس یونین کے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین جن میں نیڈ بیس، ڈیلی ویجر،کیجول اور ارضی وقف کرنے والے شامل ہیں،نے نامساعد موسمی و دگر گوں صورتحال میں کام کیا ہے۔ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق ایس آر ائو520میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فیاض احمد ملک نے کہا کہ پہلے10برس کی مدت اور اب120ماہ کی تنخواہ سے متعلق دستاویزات جمع کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے جبکہ جن مہینوں میں سرکار نے ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا اور اس کے دستاویزات موجود نہیں ہیں،اس میں کس کی غلطی ہے۔انہوں نے دوران ڈیوٹی جان بحق عارضی ملازمین کو معاوضہ فرہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کو معاوضہ فرہم کیا جاتا ہے،اسی طرز پر آب رسانی کے ملازمین کو بھی دیا جائے۔ملک نے سرکار پر الزما ائد کرتے ہوئے کہا’’اس جدجد دور میں بھی انتظامیہ عارضی ملازمین سے بیگار لے رہی ہے،جو انسانی حقوق کی پامالی ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ15جنوری کو سرمائی دارالحکومت جموں میں عارضی ملازمین کے ہمراہ مشترکہ احتجاج کیا جائے گا۔