تنخواہوں کی عدم ادائیگی

 
راجوری //راجوری ایگزیکٹوانجینئر محکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہر محکمہ کے ساتھ کام کررہے عارضی ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ۔انہوں نے ریاستی سرکار کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے مطالبہ دہرایاکہ پچھلے اٹھارہ ماہ سے بند پڑی تنخواہیں واگزا رکی جائیں۔ان کاکہناتھاکہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے معاملات متاثر ہوگئے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں وہ اہم رول ادا کرتے ہیں مگر انہیں وقت پر تنخواہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی حکومت نے ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوایفا کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر محکمہ عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگزار نہیں کریگا توضلع بھر کے آٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر ،سی پی ورکر کام چھوڑ ہڑتال کے لئے مجبور ہوجائینگے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے انہیں انصاف دلائیں ۔