سرینگر////محکمہ سیاحت میں برسوں سے کام کر رہے عارضی ملازمین نے ماہانہ مشاہرے کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹوریٹ دفتر کے سامنے احتجاج کیااور دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ دفتر کو مقفل کرینگے۔احتجاجی عارضی ملازمین کے مطابق کشمیر صوبے میں تقریباً342افراد برسوں سے محکمہ سیاحت میں کام کرہے ہیںاور پچھلے سال سے شروع کی گئی بائیو میٹرک کے لئے بھی ان کا باقاعدگی کے ساتھ اندراج ہے تاہم اس کے باوجود سرکار کی جانب سے ان کے حق میں2014 سے ماہانہ مشاہرہ واگذار نہیں کیا جارہا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے حق میں رکی پڑی تنخواہیں فوری طور واگذار نہیں کی گئیں تو وہ اہل و عیال سمیت سڑکوں پر نکل دھرنا دینے پر مجبور ہونگے اور2روز کے بعد محکمہ کے صدر دفتر کو مقفل کرینگے۔