تعمیراتی پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنائیں

بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغرنے افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں رُکے پڑے 96پروجیکٹوں کا جائزہ لینے اور ان پروجیکٹو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سیکٹر سطح پرپروجیکٹوں کا جائزہ لیا اورمعیاد بند مدت میں ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی سی،سی پی او اورمختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران اور آفیسران بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے تمام پروجیکٹوں پر سرعت سے کام جاری رکھنے اوراس سلسلے میں ترقیاتی کمشنر کے دفتر کو ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے پر زوردیا۔