تریاٹھ میں مسافر بس کا حادثہ، 7زخمی

راجوری//راجوری ضلع کی تریاٹھ تحصیل میں ایک مسافر بس کو پیش آئے حادثے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔حادثہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جبکہ تحصیل کے تھنگروٹ گائوں میں ایک مسافر بس زیر نمبر JK02A-3187ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے میں سات مسافر زخمی ہوئے جن میں جمیت سنگھ ولد سورم سنگھ سکنہ پیرا اْدھن، سشما دیوی زوجہ جمیت سنگھ سکنہ پیرا اْدھن،سپریہ دیویدخترسورم چند سکنہ پیرا اْڑن، جمیر سنگھ ولد بابو سنگھ سکنہ ترو کرلائی، سکھدیو سنگھ ولد شام سنگھ سکنہ جنگلیال، ششی کماری زوجہ کلبیر سنگھ سکنہ موگلا اور کمل سنگھ ولد بالک سنگھ سکنہ گوار ٹیریتھ شامل ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔