اشرف چراغ
کپوارہ // ترہگام سے تعلق رکھنے والے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نذیر احمد خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے این ٹی پی ایچ سی نگری کپواڑہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر نذیرکا تعلق ترہگام کپوارہ سے تھا اور فی الوقت ماڈل ٹاؤن سوپور میں رہائش پذیر تھے ۔ڈاکٹرنذیر ایک پیشہ ور اور ہمدردشہری ہونے کے علاوہ ایک بہترین ڈاکٹر تھے۔ڈاک صدر ڈاکٹر ایم وائی ٹاک نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر کی رحلت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری طبی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس دوران بیوپار منڈل ترہگام کے صدر غلام رسول شاہ اور سیکرٹری شبیر احمد ملک نے ڈاکٹر نذیر کے موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔