کپوارہ//شمالی قصبہ ترہگام میں مکتبہ ابراہیمی کی جانب سے اتوار کو ایک سیرتی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔مکتبہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ترہگام سٹیڈیم میں تحریری امتحان عمل میں لایا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر معروف سماجی کارکن انجینئر عبد الحمید ملک نے سپر انٹنڈنٹ کے فرائض انجام دئے جبکہ حاجی بشیر احمد چوپان کے علاوہ ترہگام کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ تحریری امتحان میں اول ،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا ۔مکتبہ ابراہیمی کے نگراں حافظ عبد الرشید کا کہنا ہے کہ مکتبہ کی یہ کوشش ہے کہ آئندہ بھی ایسے امتحانات کا انعقاد کیا جائے تاکہ بچو ں میں اسلامی ذہن پیدا ہوجائے ۔