شوپیان // ضلع ہیڈکوارٹر کے مضافاتی علاقے ترکہ وانگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شبانہ مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی جو رات دیر گئے تک جاری تھی۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ انہیں مصدقہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ مغل پورہ محلہ ترکہ وانگام گائوں میں 2یا 3ملی ٹینٹ موجود ہیں، جس کے بعد 44آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مل کر آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ رات ساڑھے 9 بجے گائوں کا محاصرہ کیا اور مخصوص جگہ کی ناکہ بندی کی گئی۔ قریب ساڑھے دس بجے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تو یہاں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شرو ع ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ممکنہ جگہ کے ارد گرد روشنی کا انتظام کیا گیا ہے اور انہیں سرنڈر کرنے کی بھی پیش کش کی جارہی ہے۔
ترکہ وانگام شوپیان میں جھڑپ
