ظفر اقبال
اوڑی//بونیار کے ایک درجن سے زائد دیہات کے لوگوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والا ترکانجن پل کی پلیٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے سنیچر کو گاڑیوں کی آمد رفت متاثر ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ سڑک محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی نگرانی میں آتاہے مگر اس پل کی تعمیرکئی عرصہ قبل مقامی فوج نے کی تھی مگر اب اس پل کی مرمت کوئی نہیں کر رہا ہے بلکہ خستہ حالت میں ہی چھوڑدیا ہے ۔مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پل کی پلیٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے جو گاڑی پل سے گزرتی ہے اس گاڑی کو بھی نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پل سے گزرنا کسی خطرے سے کم نہیں ۔ بونیار کے بنہالی، سلاسن، باڈین، میدانن، داراگوجن، دودرن، لاجڈلی، نلہ، کورالی،گگرہل،جبڈی چوٹالی ، سمالی کے علاوہ دیگر کئی دہیات کے لوگ اس پل سے سفر کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، ایس ڈی ایم اوڑی ، تحصیلدار بونیار سے اپیل کی ہے کہ اس پل کی مرمت جلد از جلد کی جائے تاکہ گاڑیوں کی نقل و حمل آسان بن جائے۔