ترقیاتی کمشنر کا سولنہ میں جسمانی طور خاص بچوںکے سکول کا دورہ

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل ابھینندا ہوم سولنہ سرینگر میں طلباء کیلئے دستیاب سہولیات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا۔ انہوںنے سکول میں جسمانی طور خاص بچوں کی ضرورتوں کا بھی جائزہ لیا۔ ترقیاتی کمشنر نے یہاں بچوں کو ناکافی سہولیات پر غیر اطمینانی کا اظہار کیا اورسکول انتظامیہ کو ضرورتوں کے تعلق سے تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ترقیاتی کمشنر کو اس بات پر تشویش ہوئی کہ سکول میں اساتذہ کو پچھلے دو برسوںسے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، انہوںنے اس سلسلے میں سکولی انتظامیہ سے تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران ڈاکٹر شاہ نے سکول کے 3گیس ہیٹر فراہم کئے۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے سکول کی پانچ لڑکیوں اور پانچ لڑکوں کے لئے گلمرگ میں سیکنگ کے لئے معاونت فراہم کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے یہاں بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔