ترسیلی لائنیں خستہ | میرگنڈ کنگن میں سکول ی بچوں کو خطرہ

گاندربل//مرگنڈ کنگن میںقائم بائز مڈل سکول کے احاطے سے بجلی کی ترسیلی لائنیں اکثر بیشتر اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے گرجاتی ہیں جس کے نتیجے میںاکثر و بیشتر حادثے کا خدشہ لاحق رہتا ہے ۔چونکہ سکول میں سینکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں اور ترسیلی لائنوں کا گرنے کا خوف ہمیشہ موجود رہتا ہے۔سکول کے اساتذہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سکول احاطے میں کئی مرتبہ ترسیلی لائنیں گرچکی ہیںاور اس سلسلے میںکئی بار محکمہ بجلی کے افسران سے ترسیلی لائنیں تبدیل کرنے کی اپیل کی گئی۔اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نثار احمدنے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ دو روز کے اندر اندر لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔