ترال// ترال کے کئی دیہات میں پینے کے پانی کی قلت کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بٹور ترال کی گوجر بستی بسمئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کئی روز سے پینے کے پانی کی سخت قلت ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔اسی طرح تحصیل آری پل کے تحت آنے والے ہندورہ نامی گائوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ گائوں میںتین روز سے پانی ہی نہیں ہے۔ادھر واگڈ ترال میںبھی لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ اب یہاں ندی نالے بھی نزدیک نہیں تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل جاتی ۔انہوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ادھر محکمہ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ وادی میں سخت سردی کے باعث پانی جم گیا ہے جس کے نتیجے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ترال کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت
