ترال/ /ترال میںایک اور نوجوان جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوگیاہے۔ ترال کے ناگہ بل گائوں میں حال ہی میں ایک نوجوان شبیر احمد ملک ولد مرحوم عبدالاحد ملک لا پتہ ہوا ۔ افرادخانہ کو انکی کافی تلاش کے بعد کوئی سراغ نہیں ملا جبکہ انکی گمشد گی کے بارے میں پولیس میں رپورٹ بھی درج کی گئی ۔ بدھ کی شام افرادخانہ اس وقت ششدر رہ گئے جب مذکورہ نوجوان کی فوجی وردی میںملبوس ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں مذکورہ نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔معلوم ہوا ہے شبیر کا والد پہلے ہی انتقال کر گیا ہے ۔ شبیر کے اور تین بھائی ہیں جو سبھی الگ سکونت اختیار کر رہے ہیں اور شبیر اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر نانوائی کا کام کر کے اپنی والدہ کے لئے روزی روٹی کا بندو بست کرتا تھا ۔شبیر2 سال قبل پولیس کی تلاش کے بعد اچانک لاپتہ ہو ا تاہم بعد میں انہیں جموںپولیس نے گرفتار کر کے لشکرجنگجو کے بطور میڈیا کے سامنے پیش کیاتھا ۔تاہم وہاں کچھ ماہ تک جیل میںرہنے کے بعدانہیں رہا کیا گیا ۔ افرادخانہ کے مطابق شبیر اب اپنا ہی کام کر رہا تھا ۔
ترال کا ایک اور نوجوان جنگجوئوں کی صف میں شامل
