ترال میں مسلم اورسکھ برادری کا اجلاس

ترال//ترال میں مسلمانوں اورسکھ برادری کے ایک مشترکہ اجلاس میں علاقے کاروایتی بھائی چارہ ہر حال میںقائم رکھنے کاعہد کیا۔اجلاس میں دونوں طبقوں سے وابستہ معزز افراد نے شرکت کی اورحال ہی میں مارے گئے سکھ نوجوان کی ہلاکت پر دکھ کا اظہارکیا گیا ۔قصبہ کے ٹائون ہال میں سنیچر کومنعقد کئے گئے اس اجلاس میں کہا گیا کہ کچھ مفاد پرست عناصرترال میں صدیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانا  چاہتے ہیںلیکن اس بھائی چارے کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔اجلاس میں علاقے کی معزز شخصیات کے علاوہ ٹریڈ یونین ترال،سیول سوسائٹی ترال،سکھ فرقے کی مختلف تنظیموں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں میں حریت کی جانب سے جاری بیان پر سکھ فرقے نے اطمینان کا اظہار کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ترال میں سکھ مسلم بھائی چارہ ہر دور میں ایک مثال رہاہے ۔