ترال// پنگلش ترال میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجو ئوںکی یاد میںدوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس دوران قصبے اور ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں بند رہنے کے علاوہ سڑکوںسے ٹرانسپوٹ غائب رہا اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی ۔ادھر وادی میں 11مارچ سے اگر چہ تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم ترال قصبے میں کوئی بھی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارہ تاحال نہیں کھلا ہے ۔واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ10روز میں صرف ایک دن کھلا رہا ۔ادھر جھڑپ میں جاں بحق مقامی جنگجو مدثر احمد خان کے گھر میںمسلسل دوسرے روز بھی تعزیت پرسی کا کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔