سری نگر//عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی شام جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور ترال علاقوں میں نیم فوجی دستوں پر دو گرینیڈ پھینکے جس میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے زینہ پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر گرینیڈ پھینکا اور اس دھماکے میں کم از کم ایک سی آر پی ایف اہلکار امیت کمار زخمی ہوا۔
اس کے علاوہ، آج شام جنوبی پلوامہ ضلع کے نودل ترال علاقے میں سی آر پی ایف کیمپ پر ایک گرینیڈ پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوٸی اطلاعات نہیں ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ سی آر پی ایف کے ایک جوان دو گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔