تدریسی عمل کی نگرانی

سرینگر//حکام نے جموں و کشمیر کے اسکولوںکا باقاعدہ معائنہ  کرنے کے لیے محکمہ اسکولی تعلیم کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ سروے یا معائنہ کے لیے منتخب کیے گئے افسران معائنہ کرنے کے بعد دو دن کے اندر حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے۔جن افسران کو معائنہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے ان میں کشمیر اور جموں کے سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ دونوں ڈائریکٹرز کو ہر سطح کے کم از کم چار اسکولوں کا دورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق’’تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی نگرانی نظارت اور اسے بڑھانے کے لیے افسران کی ٹیم کوآئین کے مطابق منظوری دی جاتی ہے۔‘‘سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری برائے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ایک ماہ میں ہر سطح کے چار سکولوں کا دورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔تاہم چیف ایجوکیشن آفیسروں،چیف ایجوکیشن افسراںکو ایک ماہ میں پانچ اسکولوں کا دورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سی ای اوز، زونل ایجوکیشن آفیسرز اور  ڈی ای پی ائوزسے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ میں دو مڈل اور تین پرائمری سکولوں کا دورہ کریں اور ان کا معائنہ کریں۔