منڈی//تحصیلدار منڈی ظہیر احمد رانا اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی سیّد مشتاق حسین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر تحصیل منڈی کے نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر انہیں آیوشمان بھارت سکیم کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔اس موقعہ پر بلاک میڈیکل آفیسر نے تمام نمبرداروں اور چوکیداروں کو آیوشمان بھارت سکیم کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور بتایاکہ اس سکیم کے تحت مستحق افراد کے گولڈن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ان کارڈوں سے مہلک بیماریوں کے علاج میں مد د ملے گی اور سرکار کی جانب سے علاج و معالجہ کے لئے 5 لاکھ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے اس کے لئے کافی ہسپتال نامزد کئے ہیں جن میں اس کارڈ کے ذریعہ علاج کروایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ غلط افواہ ہے کہ اس کارڈ پر ہر ماہ سو روپے کٹتے ہیں۔انہوںنے نمبرداروں اور چوکیداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس سکیم کے بارے میں جانکاری فراہم کریں تاکہ غریب لوگوں کو فائدہ مل سکے۔تحصیلدار منڈی نے کہاکہ چوکیداروں اور نمبرداروں کا اہم رول ہے اور انہیں اس حوالے سے جانکاری لوگوں کو پہنچانی چاہئے ۔