سرینگر// تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری امیر حمزہ شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے محمد رجب ریشی(منڈجی سوپور) اور غلام محمد لون (لوگری پورہ) کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔امیر حمزہ نے مرحومین کے گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کی اور تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے موت و حیات پر روشنی ڈالی اور مرحومین کے حق میںجنت نشینی کی دعا کی ۔