راجوری //محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی اور پولیس کی ٹیم کی طرف سے راجوری میں دوسرے روز بھی ناجائزتجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا جس دوران عبداللہ پل آگے جانے والی قدیم مغل روڈ کو بحال کرنے کے لئے نشاندہی بھی کی گئی ۔ ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال عبدالقیوم میر کررہے تھے ۔ اس موقعہ پر بیوپار منڈل کے اراکین بھی اس ٹیم کو بھرپور تعاون دیتے دکھائی دیئے ۔