تار بندی کے اندر بنیادی سہولیات کا فقدان

مینڈھر//مینڈھر بلاک کی گو ہی پنچائت کے دیر ی ڈبسی علاقہ کے لو گو ں نے ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت عامہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک پور ۔بسونی ڈھرانہ لفٹ اسکیم سے دیری ڈبسی کی عوام کو پینے کا صاف پانی سپلائی کیا جائے تاکہ تار بندی کے اندر رہائش پذیر لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں پانی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو کئی کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے جبکہ کئی مرتبہ فائرنگ کی وجہ سے و ہ قدرتی چشموں سے پینے کا صاف پانی نہیں لا سکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ ہمیشہ سے پا کستا نی فا ئرنگ کا شکا ررہاہے لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ مذکورہ اسکیم سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا لیکن ابھی تک اس اسکیم سے عوام کو پینے کا صاف پانی سپلائی نہیں کیا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ نے کہا ہے کہ گو ہی پنچائت کا دیر ی ڈبسی علاقہ تار بندی کے اندر ہو نے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرتا ہے جبکہ پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کرنے کے بعد پانی لانا پڑتا ہے جبکہ اس دوران ان کو فائر نگ ودیگر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک پور ۔بسونی ڈھرانہ لفٹ اسکیم سے دیری ڈبسی کی عوام کو بھی پینے کا صاف پانی سپلائی کیا جائے ۔