تار بندی کے اندر آنے والے گائوں میں 65فیصد سے زیادہ پولنگ

راجوری //تحصیل بالا کوٹ کے سرحدی علاقوں میں پارلیمانی انتخابات میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تار بندی اور ایل ائو سی کے درمیان واقع گائوں پنجنی اور دھراٹی میں 65فیصد سے زائد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کیا ۔پاکستانی افواج کی جانب سے ہو نے والی فائرنگ سے متاثر ان دیہاتی علا قوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں موجود تھیں۔اس مو قعہ پر بولتے ہوئے محمد جاوید نے بتایا کہ مذکورہ علا قہ میں بنایا گیا پولنگ اسٹیشن فائر نگ کی زد میں آتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرنے کیلئے آئی ہوئی ہے ۔