تاج محل کے کمرے کھلوانے کی عرضی

ٓنئی دہلی //دنیا کے 7 عجوبوں میں شامل تاج محل کے بند کمروں کو کھولنے کی عرضی پر کل الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے عرضی دہندہ کو زوردار پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے عرضی ڈالنے والے ایودھیا بی جے پی لیڈر سے واضح لفظوں میں کہا کہ پی آئی ایل کا مذاق نہ بنائیں۔ عدالت نے ساتھ ہی عرضی دہندہ سے کہا کہ ’’تاج محل کے بارے میں پہلے تحقیق کرو اس کے بعد ہی عرضی ڈالو۔ پہلے پڑھ لیں کہ تاج محل کب اور کس نے بنوایا۔‘‘جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے عرضی دہندہ کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ’’پی آئی ایل نظام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور اس کا مذاق بنانا ٹھیک نہیں۔ تاج محل کس نے بنوایا، اس تعلق سے پہلے تحقیق کرو، یونیورسٹی جاو، پی ایچ ڈی کرو تب عدالت آٓنا۔ تحقیق سے کوئی روکے تب ہمارے پاس آٓنا۔