بی ڈی سی منڈی نے ’انڈور سٹیڈیم‘ کی تعمیر کا جائزہ لیا

منڈی// بلاک ڈولپمنٹ چیئر منڈی شمیم احمد گنائی نے منڈی آعظم آباد میں زیر تعمیر انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا جایزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کو سٹیڈیم کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔واضح رہے کہ منڈی آعظم آباد سپورٹس سٹیڈیم کاتعمیر کام دو برس قبل شروع کیا گیا تھا جو کہ 4.50کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اب تک تعمیر اتی عمل کا پچاس فیصد سے زائد کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ چھ ماہ تک سٹیڈیم کی تعمیر کا کام مکمل ہونا ہے۔ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین نے بتایا کہ اگرچہ منڈی تحصیل میں کرکٹ یا دوسرے کھیل کودکےلئے نوجوانوں کومیدان میسر نہیں ہیں مگر سرکار کی جانب سے منڈی تحصیل کے نوجوانوں کےلئے انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کےلئے بہت بڑا تحفہ ہے جس کی تعمیر بہت جلد مکمل ہونے کے بعد تحصیل کے نوجوانوں کے نام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش رہے گی کہ منڈی میں دوسرے کھیل کود کےلئے بھی میدان تعمیر کروایا جاسکے تاکہ با صلاحیت نوجوانوں کی ذہنی نشو و نما ممکن ہو سکے ۔