بی ڈی او آفس میں کووڈ مثبت معاملہ سامنے آیا

منجا کوٹ //بلاک ڈیو لپمنٹ آفس منجا کوٹ میں کووڈ کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد دفتر کو آئندہ تین دنوں کیلئے مکمل طورپر بند کر دیا گیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ بی ڈی او دفتر میں محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی جانچ کے دوران کووڈ کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد ملازمین کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیساتھ ساتھ دوبارہ سے اپنی جانچ کروائیں جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی یکم تاریخ کو ہونے والی میٹنگ کو ملتوی کرکے چار تاریخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔