بی جے پی لیڈر جلال چودھری اپنی پارٹی میں شامل

جموں//بھاراتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک لیڈر نے جمعہ کے روز سنیئر نائب صدر غلام حسن میر کی موجودگی میں گاندھی نگر دفتر جموں میں منعقد
ہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس پرگرام کا اہتمام صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی نے کیاتھا۔اس موقع پر غلام حسن میر نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جلال چودھری کی شمولیت سے عوام میں پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوں گیں۔انہوں نے کہاکہ چودھری ایک معروف سیاستدان ہیں جن کی عوامی مقبولیت ہے اور زمینی سطح پر جُڑے ہیں۔ اُ ن کی شمولیت نے پارٹی ورکروں میں نئی اُمید پیدا کی ہے۔ اپنی پارٹی سنیئرنائب صدر نے سبھی خطوں کی یکساں ترقی اور سماج کے اتحاد کے لئے پارٹی کے ایجنڈے اور پالیسی کو اُجاگر کیااور کہاکہ ’’ایک مستحکم سماج اور یکساں ترقی لوگوں کو بہتر مستقبل کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اپنی پارٹی ایک ایسے وقت میں اُمید کی کرن بن کر سامنے آئی جب سماج کے سبھی طبقہ جات کے لوگ مایوسی کا شکار تھے۔ پارٹی نے بلا امتیاز سبھی طبقہ جات کی یکساں فلاح وبہبودی کے لئے کام کیا ۔