نیوز ڈیسک
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں 150 میٹر لمبی زیر زمین سرنگ کا پردہ فاش کیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ سانبہ ضلع کے چک فقیرہ میں ایک سرنگ ملی ہے۔
۔”48 بٹالین بی ایس ایف کے بی او پی چک فقیرہ کے اے او آر میں تلاشی آپریشن کیا گیا۔
چیکنگ مشق کے دوران، سانبہ کے علاقے میں فینسنگ کے قریب عام علاقے میں ایک چھوٹا سا سوراخ ملا جس پر سرنگ ہونے کا شبہ تھا۔
تاہم بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ اندھیرے کی وجہ سے مزید تلاش نہیں کی جاسکی۔
سرنگ میں تفصیلی تلاش صبح سویرے کی جائے گی۔