جموں//بالآخرجموںوکشمیر حکومت نے سابق آئی اے ایس آفیسر بی آر شرما کی پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری عمل میں لائی ہے ۔اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی ہدایت پر جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں۔ حکمنامے کے مطابق بی آر شرما 62برس کی عمر کے ہونے تک پی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔حکمنامے میںکہا گیا ہے ’’جموںوکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019ء کی دفعہ 93 اور ایس او 3937 ( ی ) بتاریخ 31؍ اکتوبر 2019ء ( درِ جمہوریہ کی جانب سے 31؍ اکتوبر 2019ء کے جاری حکمنامے کے ذیلی شق ۔1 آف شق ۔سی کے ساتھ پڑھا جائے ) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جمو ں وکشمیر بی آر شرما( آئی اے ایس ) کی پبلک سروس کمیشن برائے یوٹی جموں وکشمیر کی حیثیت سے تقرری عمل میں لاتے ہیں وہ تب تک اِس عہدے پر فائز رہیں گے جب تک وہ 62برس کے ہوں گے ۔کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے بی آر شرما نے 1984میں آئی اے ایس میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں جموں وکشمیر کا کیڈر دیاگیا۔اپنی 35سالہ سروس کے دوران انہوں نے جموں و کشمیر اور مرکز میں کئی اہم عہدوں پر کام کیاہے ۔وہ جموں وکشمیر میں چیف سیکریٹری کے عہدے پر بھی تعینات رہے ۔یہ امر دلچسپ ہے کہ محکمہ عمومی انتظامی نے مئی کے پہلے ہفتے میں بی آر شرما کی تعیناتی کا حکم جاری کیاتھا تاہم جلد ہی اسے ویب سائٹ سے ہٹادیاگیا جس پر لوگوں میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہوئیں ۔
بی آر شرما پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین تعینات
