بیٹے سمیت گم ہوئی خاتون کی بازیابی | سوپور پولیس کا عوام سے تعاون طلب

سوپور//سوپور پولیس نے زالورہ کی ایک گم ہوئی خاتون کو بازیاب کرنے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیاہے۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بومئی زینہ گیر کوایک شخص جاوید احمد ماگرے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں اُ س نے کہا تھا کہ اس کی اہلیہ اور تین برس کابیٹا3دسمبر سے لاپتہ ہیں۔درخواست کے مطابق اُس نے انہیں ہرممکن جگہ تلاش کیا لیکن کہیں کوئی سراغ نہ ملا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ بومئی میں کیس درج کرکے تلاش شروع کی گئی۔پولیس خاتون اور اس کے بیٹے کو بازیاب کرانے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔