’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘پر بیداری پروگرام

 کشتواڑ// ضلع میں ’نور جیون کی بیٹیاں ‘ مہم کے تحت ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘کے متعلق عوام میں بیداری کرنے کے مقصد سے ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے جمعہ کے روز یہاں نو پیدا ہوئی بیٹیوں کی مادروںکی ضلع ہسپتال میں عزت افزائی کی۔ڈی سی نو پیدا ہوئی بیٹیوں کی مادروں اور انکے اہل کنبہ کو مبارک باد دی او ر 10مادروں کو بیبی کٹس اور موقعہ پر ہی پیدائشی سرٹفکیٹ فراہم کرکے عزت افزائی کی۔اہل کنبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہے،بکہ یہ ملک کا نام روشن کرکے ملک کے لئے فخرہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر ایک شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوں نے لڑکیوں کو لڑکوں کی طرح معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے والدین کو اپنی بیٹیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنی بیٹیوں کو معیاری تعلیم فراہم نہیںکرتے ہیں ،وہ ملک کے دشمن ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے جانکاری دی کہ ضلع بھر میں BBBP کے تحت باقاعدگی سے بیداری کیمپ منعقد کئے جائیںگے۔انہوںنے بتایا کہ سی ای او کو پہلے ہی BBBPکا پیغام تمام سکولوں میں پھیلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس موقعہ پر BBBP کے نوڈل افسر انوپ کمار، سی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر یعقوب، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ ڈاکٹر ایس ڈی اتری و دیگران بھی موجود تھے۔