سرینگر//محکمہ اطلاعات کے شعبہ تمدن کی جانب سے کل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو موضوع پر ایک سیمنار اور تمدنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔العتیق ویلفیئر سوسائٹی اورہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ نے تقریب کے انعقاد میں اشتراک کیا۔مزاحیہ نگار ظریف احمد ظریف اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جب کہ کلچرل آفیسر ریاض احمد فاضلی بطور مہمان ذی وقار پروگرام میں موجود تھے۔اسسٹنٹ کلچرل آفیسر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اورپروگرام کی نظامت انجام دی۔جب کہ شعبہ تمدن کے میوزک انسٹریکٹر منیر احمد میر نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پر نغمے پیش کئے۔سکولی طالبات نے کورس کی صورت میں خواتین کی حرمت کو اجاگر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اپنے منفرد انداز میںسماج میں خواتین کو یکسان حقوق دینے اورانہیں عزت وتوقیر کی نگاہ دیکھنے کی تلقین کی۔