بیوپار منڈل کرناہ کا فلاحی اقدام | آگ سے متاثرہ کنبہ کی مالی معاونت کی

کرناہ //کرناہ بیوپار منڈل نے باغ بالا میں آگ سے متاثر کنبہ میں امداد ی چیک پیش کی۔ بیوپار منڈل کے صدر تسلیم میر وفد کے ہمراہ باغ بالا گیا اور حالیہ آتشزدگی سے متاثر ہوئے کنبہ میں 33ہزار 5سو روپے کا امدادی چیک پیش کیا ۔وفد میں کئی سرکردہ تاجرجن میں محمد اسماعیل خان اور محمد شفیع لون بھی شامل تھے۔ گذشتہ روز باغ بالا میں مہربان شاہ کا گھر آتشزدگی کے ایک واقعہ میں خاکستر ہوگیاتھاجس کے نتیجے میں یہ کنبہ سردیوں کے اس موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ۔صدر کی ہدایت پر کمیٹی نے کنبہ کی فلا ح وبہود کیلئے پیسہ جمع کیا ۔مقامی لوگوں نے کرناہ پیوبار منڈل خاص کر صدر کی ان کوششوں کی سراہنا کی ۔