بینک محافظ کی بندوق سے گولی نکلی

شاہد ٹاک
شوپیان// شوپیان کے ضلعی ہیڈکوارٹر پراُسوقت افراتفری مچ گئی ،جب یہاں جموں وکشمیر بینک کے ایک محافظ کی بندوق سے اچانک گولی نکلی، جس کے بعد بھگڈر سے3افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔جموں و کشمیر بینک مین برانچ میں تعینات ایک گارڈ کی بارہ بور رائفل سے اچانک گولی نکلی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی شوپیان نے بتایا کہ خوش قسمتی سے گولی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔