بیروہ کا نوجوان سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں منتقل

 
سرینگر// بیروہ قصبے میں ایک نوجوان پر پی ایس اے لگانے کے خلاف ہڑتال رہی،جس کے دوران دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔اس دوراندیگر4نوجوانوں کو رہا کیا گیا۔ قصبہ میں نماز جمعہ سے قبل اس وقت تنائو کی سی صورتحال پیدا ہوئی،جب بیروہ کے مرکزی چوک میں درجنوں خواتین نمودار ہوئی اور انہوں نے سہیل احمد وازہ ولد غلام محمد نامی نوجوان پر پی ایس ائے لگانے اور اسے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے پر سخت احتجاج کیا۔ جس کے ساتھ ہی دکانیں بھی بند ہوئیں اور ٹریفک کی آمدرفت بھی معطل رہی۔مقامی لوگوں کے مطابق سہیل احمد کو22جولائی کو بیروہ کے نوجوان تنویر احمد کی پہلی برسی کے دوران ہڑتال اور احتجاج کے دوران مزید نوجوانوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ نماز جمعہ کے بعد تاہم4نوجوانوں کی رہائی عمل میں لائی گئی،تاہم سہیل احمد کو بیرون وادی منتقل کیا گیا۔بیروہ ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر ارشد احمد بانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس نے انہیں تھانہ طلب کیا،جس کے بعد4نوجوانوں کی سپردگی کی گئی۔(مشمولا ت ڈار نیوز ایجنسی )۔