سرینگر/ /محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بیروہ میں سمگل کی جارہی ہزاروں روپئے مالیت کی عمارتی لکڑی کو گاڑی سمیت ضبط کرلیا۔محکمہ جنگلات نے رینج افسر بیروہ منظور احمد کی قیادت میں لکی پورہ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 43 فٹ لکڑی کو گاڑی سمیت ضبط کرلیا ۔ جنگل سمگلر ایک ٹاٹا موبائل میں اس عمارتی لکڑی کو کہیںلے جارہے تھے تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔رینج افسر منظور احمد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سمگلروں سے ایک گاڑی عمارتی لکڑی سمیت ضبط کی اور بیروہ تھانہ میں ایک کیس درج کرلیا۔