ارشاد احمد
بڈگام//سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں چھاپہ ڈال کر وہاں پہلے سے نظر بند شہری کے گھر کی تلاشی لی ۔ ایجنسی نے اتوار کی صبح بولات بیروہ کے رہنے والے فیاض احمد ولد علی محمد کے گھر پر چھاپہ مارا جسے ایس آئی اے جموں نے گرفتار کیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ شہری کے خلاف جموں کے ایس آئی اے پولیس تھانہ میں ایک کیس درج ہے۔ فیاض کو رواں سال 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ایجنسی کی جانب سے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
بیروہ میں ایس آئی اے کی کارروائی نظر بندکے گھر کی تلاشی
