کوٹرنکہ//محکمہ بھیڑ پالن راجوری نے راجوری ضلع کے بدھل بلاک کی گرام پنچایت کیول میں ایک روزہ KCC بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔بھیڑ پالن کے محکمہ راجوری نے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے بارے میں ایک روزہ تربیتی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جو محکمہ کے ذریعہ مختلف بینکوں کو سپانسر کیا گیا۔ کیمپ کے دوران 30 سے زائد کے سی سی فارم موصول ہوئے اور پی آر آئی ممبران کی مناسب تصدیق اور سفارشات کے بعد موقع پر ہی منظور کر دیے گئے۔سرپنچ گرام پنچایت کیول محمد فاروق انقلابی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔شیپ ہسبنڈری آفیسر بدھل ڈاکٹر محمد شفیق چوہدری، وی اے ایس ڈاکٹر سجاد احمد اور سٹاک اسسٹنٹ شہباز ملک، مختلف دیہاتوں کے پنچوں، سرپنچوں اور کامیاب بریڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فاروق انقلابی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک روزہ تربیتی اور آگاہی کیمپ کے انعقاد پر محکمہ بھیڑ پالن کے آفیسران کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صرف محکمہ زراعت میں کے سی سی سکیم تھی۔ اب اس کیمپ کی مدد سے بھیڑ بکری پالنے والوں کو معلوم ہوا کہ بھیڑ پالنے، مویشی پالنے اور ماہی پروری کے محکمے میں بھی KCC سکیم ہے۔