حسین محتشم
پونچھ//گائوں بھینچ کارہنے والاعبدالرشید ولد حاجی محمد آمین 11جولائی کو صبح مزدوری کی غرض سے گھر سے شہر خاص پونچھ گیا تھا جو آخری اطلاع ملنے تک گھر واپس نہیں آیا۔مزدور شخص کے اہل خانہ تلاش کر کر کے ہار چکے ہیں اور سخت پریشان ہیں انہوں عوام سے اپیک کی ہے کہ اگر کسی نے اسے دیکھا ہے یا اس کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بھی اطلاع ہے تو وہ پولیس کو اطلاع کریں یا پھر ان نمبر پر رابطہ کر کے بتائیں 8492096333،9797546583۔