چنڈی گڑھ// پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز پہلا کابینہ اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران وزیر اعلی بھگونت مان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 25 ہزار سرکاری نوکریوں پر بھرتی کا عمل شروع کئے جانے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ بھگونت مان کی قیادت والی حکومت نے نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ جن 25 ہزار نوکریوں کے لئے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سے 10 ہزار نوکریاں محکمہ پولیس میں نکلیں گی جبکہ باقی 15 ہزار نوکریاں مختلف محکموں سے وابستہ ہوں گی۔
بھگونت مان کے پہلے کابینہ اجلاس میں بڑا فیصلہ | 25 ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان
