بھلیسہ میں اشیائے ضروریہ کی قلت

ڈوڈہ//پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لگاتار آج بھی میدانوں علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی پر بھی برف باری کا سلسلہ لگاتار جاہی ہے جس سے درجنوں گائوں کا رابطہ ضلع صدر مقامات سے منقطع ہو چکا ہے جہاں ایک طرف درجنوں گائوں کا رابط کٹ کر رہ گیا ہے وہیں دوسری طرف اُن گائوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات میں ہیں۔ گندو کی کئی رابط سڑکیں جن میں گندو کوٹا،گندو منو،گندو کاجگسیر،گندو چنسیر کا رابط کٹ چکا ہے ۔ گائوں کا رابط کٹ جانے کی وجہ سے کئی درماندہ مسافروں کو کئی دقتوں کا سامنا ہے انہیں اپنی اپنی منزلوںتک پیدل سفر طے کر نا پڑا جس سے بچوں و بزرگوں کا کافی دقتوں کا سامنا ہوا ہے۔ آخر ی خبر ملنے تک گندو ٹھاٹھری ڈوڈہ پر گاڑیوی کی آمدورفت کیلئے کھلی تھیں۔ درجنوں گائوں صدر مقام سے کٹ گئے ہیں جس سے گائوں میں مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے جن میں راشن،رسوئی گیس،بالن لکڑی، ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف باری کا سلسلہ اس ہی طرح سے جارہا  تو لوگ فاکہ کشی کا کار ہو سکتے ہیں یوتھ لیڈر نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات ہیلی کاپٹرہ کے ذریعہ فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ ہو ۔