بھدرواہ //سکولی بچوں میں ذمہ واریوں کا احساس دلانے کے لئے بھدرواہ کیمپس میں قدرتی اور انسانی آفات سماوی سے باخبر رکھنے کے لئے Reduction' 'Disaster and Hazards-Risks کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سنیچر کے روز اختتام پذیر ہوا ۔وادی چناب کے مختلف سکولوں کے95 طلاب نے شرکت کی۔ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ارتھ سائنس اور سیسمک سٹیڈیز کے پروفیسروں اور دانشوروں نے لیکچر دیا اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ورکشاپ کا اہتمام آئی ای آر ٹی، یو سی ایل ،جیا؛لوجیکل سوسائٹی ،ای جی آئی اور جئیو سائنس اور برٹش جیولاجکل سروے نے مشترکہ طور سے کیا تھا ۔پروگرام کے پہلے روز سیسمالوجسٹ اور ریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جی ایم بٹ اور یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر برندا بن ٹھسو نے آفات سماوی پر مکمل جانکاری اور اسکے خطرات کو کم کرنے کی جانکاری بھی دی۔ورکشاپ کے دوسرے روز طلاب کو تبادلہ خیال کی نشست کے دوران سیکھے ہوئے تجربہ کو مصوری کے ذریعہ پیش کرنے کو کہا گیا ۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میںپروفیسر جی ایم بھٹ، روفیسر برندا بن ٹھسو، سابقہ ڈائریکٹر جیالوجکل سروے آف انڈیا بی کے رینہ، پروفیسر نیرج شرما ،پروفیسر ایس کے پنڈتا،ڈاکٹر متین حفیظ، ڈاکٹر یدھ ویر سنگھ اور وقار احمد بھی شامل تھے۔