بھدرواہ // شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز کے کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) بھدرواہ کی جانب سے موضع رونڈا میں سرسوں کی فصل کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیاگیاجس میں کسانوں بشمول خواتین کسانوںنے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سرسوں کے فصل پر ایک ڈیمانسٹریشن دیا گیاجسکا مقصد کسانوں کو نئی تکنیک سے واقف کرانا تھا ۔پروگرام کا اہتمام ا یسو سیٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر آر کے اروڑہ کی رہنمائی میں کیاگیا جبکہ کے وی کے کے سائنسدانوں ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال اور ڈاکٹر جی این جھا نے پروگرام منعقد کیا۔فلیڈ ڈے ترقی پسند کسانوں کے سرسوں کے کھیتوں میںمنعقد کیا گیا ،جس دوران کسانوں کو فرنٹ لائن ڈیمانسٹریشن کے تحت ا پنائی گئی تکنیک کی جانکاری دی گئی۔اس دوران کسانوں نے اچھی فصل کے لئے اپنا تجربہ بانٹا اور ساتھی کسانوں کو سائنسی کاشتکاری کا طریقہ اپنانے کی ترغیب دیکر بہتر قسم کے بیجوں کا استعمال کرنے ،مناسب جگہ رکھنے اور موذوں کھاد اور مناسب پلانٹ پروٹکشن کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔