بھدرواہ //بھدرواہ میں ایک موٹرسائیکل سوار حادثے میں لقمہ اجل بن گیاجبکہ اس کا پوتا شدید طور پر زخمی ہواہے جسے علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کرناپڑا۔63سالہ عبدالسلام گنائی ساکن مالسو بھدرواہ اپنے 9سالہ محمد عمادحمزہ کے ہمراہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس آرہاتھاجس دوران راستے میں اس کا موٹرسائیکل زیر نمبر JK 02P – 8319قابو سے باہر ہوکرمالسو فٹ برج کے نزدیک سے دریائے نیرو میں جاگرا۔حادثے کے فوری بعد بچائو کارروائیاں شرو ع کی گئیں اور عبدالسلام اور حمزہ کو اٹھاکر سب ضلع ہسپتال بھدرواہ لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے عبدالسلام کو مردہ قرار دیا ۔ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان نے بتایاکہ دونوں زخمیوں کو بھدرواہ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے عبدالسلام کو مردہ قرار دیا ۔انہوںنے بتایاکہ اس حادثے میں 9سالہ حمزہ شدید زخمی ہواہے جس کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ دریں اثناء زخمی لڑکے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں منتقل کردیاگیا۔
بھدرواہ میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگرا
